A Nice Poetry.!

مجھے کالا رنگ پسند ھے

اور بوڑھے پیڑ،

پرانی حویلیاں،

سردیوں کی راتیں،

ساون کی بارش،

دسمبر کا مہینہ،

ادھورے خواب،

ادھوری کہانیاں،

چائے کا کپ،

خاموشی،

زرد پتے،

برف باری،

کاغذ کی کشتی،

سمندر پر تیرتے پرانے جہاز،

بوسیدہ ڈائریاں،

پرانے کپڑے،

چھوٹے بچے،

شاعری،

کتابیں،

پرانے ریلوے سٹیشن،

ریل کی تنہا اداس کوکھ،

سیٹی کی جدائی بھری آواز،

قصہ گو،

رباب کی دھن،

پہلی بارش،

گیلی مٹی کی خوشبو،

بوڑھے لوگ،

لوک داستانیں اور ان میں چھپے سچے کردار،

کبھی گرجتے بادل کبھی برستےبادل کبھی سخت دھوپ میں ایک سائبان سے بادل،

جھرنوں سے گرتے پانی کی آواز پرندون کے چہچہانے سے کوئل کی کوک تک ۔۔۔۔۔اور۔۔۔۔۔تم۔۔۔!!.