Khuda Or Muhabbat Season#3 Feedback

خدا اور محبت کی گزشتہ قست میں ایک سین بہت
زیادہ مشہور ہوا جس میں فاہد(ہیرو) ماہی(ہیروئن) کو دل توڑ دینے پر بددعا دے رہا ہوتا ہے۔۔

لڑکی نے دوستی کی اپنا کام نکلوایا(یہ غلطی ہے لڑکی
کی میں مانتی ہوں)،لڑکا اس عنایت کو کچھ اور ہی سمجھ بیٹھا اور اسکے پیچھے اسکے گھر تک آگیا۔۔لڑکی نے کسی قسم کی کوئی حوصلہ افضائی نہ کی اسکے باوجود لڑکے نے مسلسل اسے پریشان کیا اور آخر میں ملاقات کے لیے بلایا۔۔وہ ملنے آئی تو اور ایک بار پھر لڑکی نے یہ کہا کے ایسا کچھ نہیں ہے جیسا تم سوچ رہے ہو،لڑکا پھر بھی باز نہ آیا الٹا اسے گلٹ میں مبتلا کرتا رہا،اسکے پردہ کرنے پر بھی طنز کیا اور جاتے جاتے بددعا بھی دے گیا۔۔افسوس کے یہ ڈرامہ اور ہماری عوام اس چیز کو بہت پسند کر رہی ہے کہ لڑکے کا دل ٹوٹا ہے،لڑکی کا تو کوئی قصور نہیں ہے ساری محبت جود ساختہ تھی اور پھر لڑکی کو ایموشنلی بلیکمل کیا جا رہا تھا۔۔

اگر یکطرفہ محبت نامحرم سے ہو تو محبوب کا احترام
لازم ہے اور اگر محبت دوطرفہ ہو تو سمجھیں کہ اب آپکے نفس اور ایمان کا امتحان لیا جا رہا ہے۔۔اس سین میں مجھے نفس جیتتا ہوا نظر آرہا ہے اور عموماً اس طرح کے معاملات میں یہی ہوتا ہے کہ محبوب کو بے وفا قرار دے کر اسکے کردار کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں اور پھر محبت کا روگ پال لیا جاتا ہے۔۔۔
یہ کیسی محبت ہے جو اگلے بندے کو گلٹ میں مبتلا کرتی ہے اور اسے یہ احساس دلایا جاتا ہے کہ میرا دل توڑا گیا ہے جبکہ مقابل نے کبھی کسی قسم کی حوصلہ افزائی بھی نہیں کی۔۔ساری باتیں آپ کی اپنی سوچی ہوئیں تھی پھر آپ کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ دھوکا ہوا ہے،بےوفائی ہوئی ہے۔۔

ایسی محبت پال کر انسان خدا تک تو صرف ڈراموں میں ہی جا سکتا ہے حقیقی زندگی میں صرف ڈیپریشن ہوتا ہے۔۔خدا تک جانے کا راستہ شکوں سے شروع ہو کر شکر پر ختم ہوتا ہے۔۔جس دن آپ یہ بات جان گئے کہ آپکی یکطرفہ محبت آپکا امتحان تھی اس دن آپ یہ جان جائیں گے کہ اللّٰہ کے نزدیک بندے کا اپنی پسندیدہ شے اللّٰہ کی رضا کے لیے قربان کرنا سب سے افضل عمل ہے اور یہی محبت کی تکمیل بھی ہے۔۔
لہذا اپنی محبت کا احترام کریں اسے رسوا نہ کریں کیونکہ امتحان کا انعام امتحان کی آزمائش سے کہیں زیادہ بڑا ہوتا ہے.

7 Likes

@FrontPage.PK @ImanAamir @Zaeem_Ali

1 Like

Awesome content.
True lover’s never say any bad wishes to there loved ones

2 Likes

Well, I will only say that one should focus on his/her goals of life because love is just a scam now. Stay away from it and focus on what is important in your life.

3 Likes

Yes exactly :relaxed:

1 Like

Hahah you’re right

1 Like

Just an overrated drama.

2 Likes

Haan bilkllllll bs us ka start damaky dar ta isliye … acting skills are super but story is :-1:

1 Like

:heart:خوبصورت تحریر

1 Like

:heart::heart:بہت شکریہ

1 Like

mujhy tu yah sasta ashiq lagta ha
I mean larki kay peechay ghar chor dya idhar agar hamary abbu ku pata chalay aisi harkat ka to do kan kay neechay lagai hun or akal darust ki hu.

1 Like

Yeh Raqse bismil or KAM3 ki story same nai hai? Or ye bad dua wala kya trend nikala hai.

1 Like

Mohabt me to bs tu hi tu hota h apni zat pe mehbob ki zat ko tarjih deni parhti h wo jis hal me b rakhy bismillah …bduaein to soch se bni pary hoti hain

1 Like

Hahaha bilkl

Raqs e bismal ki zbrdst story ha …

Exactly :clap::clap::clap:

1 Like