پاکستان اور سعودی عرب سمیت ممالک پر مشتمل7 ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا قیام

خبر رساں ادارے کے مطابق اورگنائزیشن کے ممبر سات ممالک خطے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے اہم فیصلے کریں گے، ڈیجیٹل کوآپریشن اورگنائزیشن کا ہیڈکوارٹر سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہوگا، جبکہ ڈیجیٹل کواپریشن آرگنائزیشن کے ممبر ممالک کے آئی ٹی کے وزراء کا پہلا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کریں گے، تاہم اس آرگنائزیشن کے قیام کے حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس آرگنائزیشن کے قیام سے علاقائی ممالک کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ میں بہت مدد ملے گی، جس سے خطے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔