ٹرمپ نے ہار مان لی، صدارتی اختیارات اور معاملات جو بائیڈن کے سپرد کرنے پر راضی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو کئی روز سے میں نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے تھے انہوں نے آخر کار صدارتی معاملات جو بائیڈن کے
سپرد کرنے کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں قانونی جنگ جاری رہے گی مگر انتظامیہ سے کہہ دیا ہے کہ جس چیز کی ضرورت ہے اسے انجام دیا جائے۔

ٹرمپ نے یہ اقدام ایسے وقت کیا ہے جب اہم ریاست مشی گن نے بھی جو بائیڈن کی فتح کی توثیق کردی ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کوشش تھی کہ نتائج کو روکا جائے مگر ایسا نہ ہوسکا۔ امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے اقتدار کی پرامن منتقلی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔