کیا عروہ حسین اور فرحان سعید نے راہیں جدا کر لیں؟

سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر متعدد پیجز پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے شادی کے 4 سال بعد باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

فرحان سعید اور عروہ حسین کی علیحدگی سے متعلق خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل رہی ہے اور ان کے مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔