مطالعے کے لئے کچھ ٹپس

سب سے پہلے ایک ٹائم ٹیبل بنائے کہ کس سبجیکٹ کو کتنا دینا ہے اور جو ٹائم ٹیبل بنائے اس پر سختی سے عمل کریں کیونکہ کچھ سٹوڈنٹس ٹائم ٹیبل تو بنا لیتے ہیں لیکن اس پر سختی سے عمل نہیں کرتے .

آگر اپ میٹرک میں ہے تو کم از کم چھ گھنٹے تو لازمی سٹڈی کریں آگر اس سے ذیادہ کر سکتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے , آگر اپ ایف ایس سی کر رہے تو کم از کم آٹھ گھنٹے سٹڈی ضرور کریں لیکن پہلے دن سے ایسا نہ ہو کہ امتحان سے کچھ ماہ پہلے سے سٹڈی کی شروعات کریں اس سے امتحان کا پریشر بھی بڑھے گا اور ذہن میں کچھ رہے گا بھی نہیں.

ٹائم ٹیبل بنانے کے بعد فیصلہ اپ نے کرنا ہے کہ سٹڈی رات کو کرنی ہے یا دن میں جس میں آپ اچھا محسوس کرتے ہیں اسی ٹائم کا انتخاب کریں.

میں آگر اپنی بات کروں تو میں رات کو نوٹس تیار کر لیتا تھا نیٹ سے, کتابوں سے اور اساتذہ کے لیکچرز سے ان تینوں کو اکٹھا کر کہ نوٹس بنا لیتا تھا اور صبح سے لے کر دوپہر تک سٹڈی کرلیتا تھا لیکن یہ طریقہ میں نے یونیورسٹی لائف میں استعمال کیا تھا .

سکول لائف میں چونکہ سٹوڈنٹس کے پاس اتنا ٹائم نہیں ہوتا تو یا تو کتاب سے پڑھے یا کسی اچھے سے نوٹس سے مطالعہ کریں.

کسی خاموشی والی جگہ کا انتخاب کریں تاکہ کوئی تنگ نہ کر سکے اپنے ساتھ پانی کا ایک بوتل بھی رکھیں تاکہ وقفے وقفے سے پانی پی سکے .

اسکے علاوہ سٹڈی سے پہلے ایک انرجی ڈرنک ضرور لیں اس سے جسم میں انرجی ائی گی جسکی وجہ آپ ذیادہ سے ذیادہ اور اچھے سے مطالعہ کر سکیں گے.

کم از کم ایک گھنٹہ یا ڈیڑھ گھنٹہ بعد دس پندرہ منٹس کا وقفہ ضرور لیں اس دوران آپ اپنی پسند کی کوئی نہ کوئی سرگرمی کریں.

موبائل کو سویچ آف ضرور کریں

اپنے ساتھ کچھ خالی صفحات یا کوئی رجسٹر رکھیں تاکہ جو چیز لکھنی والی ہو وہ اپ لکھ سکے.

سٹڈی سے پہلے وہ کتاب یا نوٹس پہلے سے ہی رکھ لیا کریں تاکہ سٹڈی کے دوران اٹھنے کی ضرورت پیش نہ ائے . کیونکہ ایک دفعہ سٹڈی سے اٹھنے کے بعد دوبارہ سٹڈی میں دل نہیں لگتا اور ٹائم بھی ضائع ہوگا.

ہمیشہ سمجھ کے مطالعہ کریں رٹھے سے بچیں جو ٹاپک یا پوائنٹ کتاب یا نوٹس سے سمجھ نہ آرہی ہو وہ نیٹ سے سرچ کریں وہاں کافی ڈیٹا پڑا ہوتا ہے.

جب امتحان میں ایک یا دو ماہ رہ جائے تو اس میں دہرائی کا کام کریں کیونکہ کچھ سٹوڈنٹس مطالعہ تو بہت کر لیتے ہیں لیکن دہرائی ٹائم کی کمی کی وجہ سے نہیں کر سکتے.

کم از کم ایک ماہ دہرائی کے لئے رکھیں.

آخر میں ایک پوئنٹ جو ضروری ہے کہ صبح کے دو گھنٹوں کا مطالعہ باقی دن کے چار یا پانچ گھنٹوں کے برابر ہے .

3 Likes

Very beneficial and advantageous