آئی سی سی کانیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا

آکلینڈ (این این آئی)نیوزی لینڈ کرکٹ کے نمائندے گریگ بارکلے کوا نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔گریگ بارکلیاس سال عہدہ چھوڑنے والے ششانک منوہرکی جگہ آئی سی سی چیئرمین بنے ہیں۔آئی سی سی کی چیئرمین شپ کا عہدہ سنبھالے سے قبل بارکلی نیوزی لینڈ کرکٹ کا عہدہ چھوڑدیں گے۔ خیال رہے کہ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر رواں برس جولائی میں اپنے عہدے سے الگ ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر ششانک منوہر کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کے دو مرتبہ دو برس کی مدت
ے لیے چیئرمین رہے ہیں۔