گونگا شور۔۔---💔

گونگا شور

سرد سا موسم
ٹھنڈی ہوائیں
چاروں طرف پھیلی سیاہی
خاموش منظر
اور اس میں چھپے ہزاروں راز
جو رات کے اس پہر کو بھاری
اور ہولناک بنارہے ہیں
شش!
تمھیں سنائی دے رہی ہیں؟
وہ دور دور سے آتی صدائیں؟
لگتا ہے کوئی کسی جانے والے کو
روکنے کی کوشش میں ہے

اور وہ کہیں سے آتی ہوئیں
خاموش سسکیاں؟
شاید کوئی کمبخت کسی کا
ہجر منا رہا ہے

اور وہ تیز تیز قدموں کی چاپ؟
معلوم ہو رہا ہے کوئی بھیڑیا
کسی کی روح پہ وار کر کے
زندہ لاش کو تڑپتا ہوا
چھوڑ کر بھاگ رہا ہے

رات کی خاموشی میں مچا
یہ شور اکثر کمزور جانوں
کو کھا کر راتوں کو خوفناک بنا دیتا ہے۔

(نورِ سحر)
images (1)

3 Likes

Have you written it by yourself?

1 Like

Ji haan… :slight_smile:

1 Like