حکومت نے نجی ایئرلائن ایئر سیال کے لائسنس کی منظوری دے دی، افتتاح کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

حکومت نے نجی ایئرلائن ایئر سیال کے لائسنس کی منظوری دے دی،[ وزیراعظم ]عمران خان 9 دسمبر کو دورہ سیالکوٹ کے دوران ائیرلائن کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق[ پاکستان کی تیسری نجی ائیرلائن جلد اپنے آپریشنز کا آغاز کرنے کیلئے تیار ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے نجی ایئرلائن ایئر سیال کے لائسنس کی منظوری دے دی ہے۔منگل کو[ وزیراعظم ]کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نجی ایئرلائن ایئر سیال کے لائسنس کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق[ وزیراعظم ]عمران خان 9 دسمبر کو سیالکوٹ کا دورہ کریں گے۔ دورہ سیالکتں کے دوران[ وزیراعظم ]خود[ پاکستان ]کی تیسری نجی ائیر لائین کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے نئی فضائی[ کمپنیl)کا زبردست آغاز کیا ہے۔

جس سے[ پاکستان میں فضائی حدود میں نئی ایئرلائنز کے اضافے سے شہریوں کو آرام دہ سفری سہولیات میسر آسکیں گی۔ ائیرلائن کا پہلا کمرشل طیارہ 2 روز قبل ہی[ پاکستان)پہنچا ہے۔