عزت و عظمت میں اضافہ

اگر کوئی شخص چاہے کہ اس کی مقبولیت‘ عزت وعظمت اور شان و بزرگی کی لوگ قدر کریں اور اسے عزت دیں تو اسے چاہیے کہ بعد نماز عشاء روزانہ پابندی کے ساتھ اول تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد چورانوے بار یَاعَزِیْزُ پڑھے۔ اس کے بعد تین بار یہ پڑھے۔ یَاعَزِیْزُ اَعِزَّنِیْ بِعِزَّتِکَ یَاعَزِیْزُ۔ آخر میں تین بار درود شریف پڑھ کر اپنی عزت و عظمت میں اضافہ کی دُعا کرے۔ چند ہفتے کرنے کے بعد انشاء اللہ تعالیٰ اس کی عزت و عظمت میں اضافہ ہوگا۔