سب سے مہنگی جسم فروش خاتون امریکی حکومت کے خلاف عدالت پہنچ گئی

امریکہ کی سب سے مہنگی جسم فروش خاتون لاک ڈاﺅن کے دوران کام نہ ملنے پر حکومت کے خلاف عدالت چلی گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایلیس لٹل نامی یہ جسم فروش خاتون امریکی ریاست نیواڈا کے قحبہ خانے ’مون لائٹ بنی رینچ‘ میں کام کرتی ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ وہ 10لاکھ ڈالر (تقریباً 16کروڑ روپے)سالانہ کماتی ہے۔ ایلیس نے عدالت میں حکومت کے خلاف دی گئی درخواست کہا ہے کہ وہ مارچ سے بے روزگار ہے اور اس کی زندگی شدید متاثر ہورہی ہے۔