جنوبی کوریا کے دارلحکومت سیئول میں 50 سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر دارلحکومت سیئول اور اس کے گردو نواح کے علاقوں میں منگل کے روز سے 50 سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اتوار کے روز 631 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ گذشتہ نو ماہ میں سامنے آنے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔

اس وبا کے آغاز میں جنوبی کوریا کو اس پر قابو پانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی وجہ سے دنیا بھر میں سراہا گیا تھا لیکن حایلہ ہفتوں میں حکام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جنوبی کوریا میں اب تک 37546 افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 545 ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7873 ہے۔