منیب بٹ کی فوربز کی ’ایشیا کے 100 بااثر ترین ڈیجیٹل سٹارز‘ کی فہرست میں شامل ہونے اہلیہ ایمن خان کو مبارکباد

اداکار منیب بٹ نے فوربز کی ’ایشیا کے 100 بااثر ترین ڈیجیٹل اسٹارز‘ کی فہرست میں شامل ہونے اہلیہ ایمن خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بالآخر پاکستان عالمی سطح پر بھی نام بنا رہا ہے۔انسٹاگرام پر اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے منیب بٹ اہلیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’عاطف اسلم اور ماہرہ خان کے ساتھ پاکستان کا نام عالمی دنیا میں روشن کرنے پر آپ کو بہت مبارک ہو۔

‘منیب بٹ نے اہلیہ کیلئے لکھا کہ ’ہمیں آپ پر فخر ہے۔ آخر کار پاکستان عالمی سطح پر نام بنانے میں کامیاب ہورہا ہے‘۔خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان، ایمن خان اور گلوکارعاطف اسلم ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔فہرست میں ان اسٹارز کو شامل کیا جن کے سوشل میڈیا پر ناصرف لاکھوں کی تعداد میں فالوورز ہیں بلکہ ان فنکاروں نے کرونا کے دوران اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو عوام میں آگاہی پھیلانے کیلئے استعمال کیا۔