پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی، روپے کی قدر پھر بڑھنا شروع

رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سیاسی گہما گہمی کے باوجود تیزی دیکھنے میں آئی ہے، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 101 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 42 ہزار 305 پوائنٹس پر بند ہوا۔
چوتھے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42 ہزار 441 پوائنٹس رہی جبکہ مارکیٹ کی کم ترین سطح 42 ہزار 119 پوائنٹس پر دیکھی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹیٹ بینک کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔