پاکستان میں ’غصے‘ والی اور ’بے وفا‘ شہد کی مکھیوں کی نسل متاثر

پاکستان میں آلودگی اور فوجی آپریشنز سے صرف انسان ہی نہیں حشرات تک متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستان میں شہد کی مکھیوں کے چار میں سے دو نسلوں کی تعداد خطرناک حد تک کم ہو رہی ہے جس کی بڑی وجوہات میں فوجی آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں بارود اور فصلوں پر کیمکلز کا استعمال بتایا گیا ہے۔

ان دو نسلوں میں دیسی یا سواتی اور ایک پہاڑی نسل بتائی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہد کی پیداوار میں اب پچاس فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔