2020: کورونا کے دوران شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز شخصیات

رواں سال تھوڑی حسین اور زیادہ غمگین یادوں کے ساتھ جہاں اپنے اختتام کی جانب رواں دواں ہے وہی دنیا بھر کے لیے ایک بہت بڑی تبدیلی چھوڑے جارہا ہے۔

اس تبدیلی کا سبب فروری میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کو کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا، اس عالمی وبا نے اگرچہ پورا سال معمولات زندگی کو متاثر کیے رکھا تاہم زندگی کا کارواں بھی سست ہی سہی لیکن چلتا نظر آیا۔

اس چلتے کارواں کے دوران شوبز کی جہاں بہت سی شخصیات ایک دوسرے سے راہیں جدا کرتی نظر آئیں وہیں کئی شخصیات عالمی وبا کے دوران بھی ازدواجی بندھن میں بندھتے دکھائی دیے۔

آئیے جانتے ہیں کہ 2020 میں پاکستان کی کون سی مشہور شوبز شخصیات شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

احد رضا میر اور سجل علی

’یقین کا سفر‘ اور ’یہ دل میرا‘ کی پسندیدہ جوڑی سجل علی اور احد رضا میر رواں برس حقیقی زندگی میں ایک ہونے والی سرفہرست جوڑیوں میں شامل ہیں۔

اداکار جوڑی مارچ کے مہینے میں ابوظہبی میں ضیا نورائی جزیرے کے مقام پر سادہ سی تقریب میں نکاح کے بندھن میں بندھی اور نکاح کے فوراً بعد ہی ’ساحد کی شادی‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

ثمینہ احمد اور منظر صہبائی

رواں برس اپریل کے ماہ میں پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی مقبول ترین70 سالہ اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

منظر صہبائی اور ثمینہ احمد کے نکاح کی تقریب لاہور میں سادگی سے ہوئی جس میں صرف ان کے گھر والوں نے شرکت کی۔

کورونا وائرس کی اس مشکل ترین صورتحال میں اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ ثمینہ احمد کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

نمرہ اور راجا افتخار اعظم

رواں برس پاکستانی اداکارہ نمرہ خان راجا افتخار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

نمرہ خان راجا افتخارکے ساتھ 19 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

1 Like