پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا کا شکار

پاکستان کی ایک اور اداکارہ کورونا سے متاثر ہوگئیں، اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی، ماہرہ خان نے انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ قرنطینہ میں چلی گئی ہوں اور حالیہ دنوں میں ملاقات کرنے والے افراد کو بھی آگاہ کرچکی ہوں۔