صرف شناختی کارڈ ز پر پورا ترکی گھومیں

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ جلد ہی میں ترکی اور آذربائیجان کے درمیان صرف شناختی کارڈ کے ذریعے سیر و سیاحت ممکن ہو سکے گی۔
ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق مولود چاوش اولو نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ آذر بائیجان کے شہریوں کو ترکی کی سیر و سیاحت کے لیے کسی ویزے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ وہ صرف اپنے قومی شناختی کارڈ کے ذریعے ترکی میں داخل ہو سکیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آزربائیجان کے شہریوں کو صرف شناختی دستاویزات پر ترکی میں انٹری دینے کے لیے انہوں نے اپنے آذری ہم منصب جیہون بائراموف کے ہمراہ ایک پروٹوکول پر دستخط کر دیئے ہیں جس پر عمل درآمد جلد ممکن ہو سکے گا۔