صدر مملکت نے انسداد عصمت دری آرڈیننس2020کی منظوری دے دی

اسلام آباد: ملک میں جنسی زیادتی کی سرکوبی کے لئے صدر عارف علوی نے انسداد عصمت دری آرڈیننس دو ہزار بیس کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواتین، بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے صدر مملکت عارف علوی نےانسداد عصمت دری آرڈیننس2020کی منظوری دے دی ہے۔

آرڈیننس کے تحت جنسی زیادتی کے مقدمات کوجلد نمٹانےکیلئےخصوصی عدالتوں کاقیام عمل میں لایاجائیگا، خصوصی عدالتیں چار ماہ کےاندر جنسی زیادتی کےمقدمات نمٹائیں گی۔

واضح رہے کہ اکیس نومبر کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا تھا، فروغ نسیم، شیریں مزاری و دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی تھی، اجلاس میں زیادتی کے واقعات کی روک تھام سے متعلق قانون سازی پر غور کیا گیا اور وزیراعظم کو قانون سازی میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی جبکہ زیادتی کےمجرمان کوسخت سزاکےطریقہ کار اور گواہوں کےتحفظ کے طریقہ کارسےمتعلق آگاہی دی گئی تھی۔