دو سالہ بچی کا فیس ماسک پہننے سے انکار، ماں باپ کو جہاز سے نیچے ا تار دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں 2سالہ بچی کے فیس ماسک نہ پہننے پر اسے ماں باپ سمیت ہوائی جہاز سے اتار دیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز میں پیش آیاجس میں الیز اوربن اور اس کا شوہر اپنی دو سالہ بیٹی ایڈیلین کے ساتھ سفر کرنے لیے سوار ہوئے۔ بچی نے فیس ماسک نہیں پہن رکھا تھا جس پر جہاز کے عملے نے الیزا اور اس کے شوہر سے کہا کہ وہ اپنی بچی کو بھی فیس ماسک پہنائیں لیکن بچی نے ماسک پہننے سے انکار کر دیا۔