پاکستان میں چینی ویکیسن کے ٹرائل کے نتائج حوصلہ افزاز قرار

پاکستان میں چینی ویکیسن کے ٹرائل کے نتائج حوصلہ افزاز قرار دے دئیے گئے ہیں۔اس حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی ویکسین کے ٹرائل کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔10 ہزار سے زائد رضاکاروں کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے۔نجی کمپنیاں ڈریپ میں رجسٹریشن کے بعد کورونا ویکسین خرید سکیں گی۔
حکومت نے ملک بھر میں سرکاری سطح پر فری ویکیسن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈاکٹر نوشین حامد نے مزید کہا کہ جلد ویکیسن کے لیے ایک کمپنی نے معاملات طے پا جائیں گے۔