مفت شناختی کارڈکی فراہمی، وفاقی وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید نے عوام کو خوشخبری سنادی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے 15دن میں مفت جاری ہوگا۔ جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ نادراکادورہ کیاہے، نادراحساس ادارہ ہے ، زبردست کام ہورہاہے ، نادرامیں بہت لوگ محنت کرتے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ نادرامیں پورے ملک کا ڈیٹا ہے، نادراکے دورے پراہم فیصلے کیے ہیں، اس ہفتے سے نادرا کا ہیڈ کوارٹر کھلا رہے گا ، 50نادراکے نئے سینٹر کھولیں گے ،