ملک بھر کی نہروں کو 26 دسمبر سے بند کیا جائے گا، ارسا نے بھل صفائی کیلئے نہروں کی بندش کا اعلان کر د یا

ارسا نے بھل صفائی کیلئے نہروں کی بندش کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کی نہروں کو 26 دسمبر سے بند کیا جائے گا۔
ارسا نے بھل صفائی مہم کیلئے نہروں کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق پنجاب میں منگلا ڈیم سے منسلک نہریں 26 دسمبر سے 13 جنوری تک بند رہیں گی تربیلا ڈیم سے منسلک نہریں 31 دسمبر سے 30 جنوری تک بند رہیں گی سندھ میں سکھر بیراج سے منسلک نہریں 6 جنوری سے 20 جنوری تک بند رہیں گی کوٹری بیراج سے منسلک نہریں 26 دسمبر سے 10 جنوری تک بند رہیں گی خیبر پختونخوا کی نہریں یکم سے 31 جنوری تک بند رہیں گی بلوچستان کی نہروں کو اپریل میں بند کیا جائے گا