Zindagi ka Safar.!

پ کی زندگی کا سفر اُس دن آپ کی مرضی کے مطابق شروع ہوگا جس دن آپ:
۱- سوال کرنے کی کوشش کریں گے
۲- سوال کرنے کی ہمت پیدا کریں گے
۳- سوال کرنا سیکھ جائیں گے
۴- سوال کرتے ہوے خوف ختم ہوجاے گا
۵- سوال کا جواب حاصل کرنا اولین ترجیح بن جاۓ گی
۶- سوال کے جواب کو حاصل کرنے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کریں گے
۷- سوال کا سو فیصد درست جواب حاصل کرنا زندگی کا واحد مقصد بن جاۓ گا
خلاصہ: ہر انسان کی زندگی مختلف مرحلوں میں سے ہوکر گزرتی ہے، کبھی وہ ضروریاتِ زندگی کے حصول میں مصرفِ عمل نظر آتا ہے تو کبھی وہ خواہشات کی تکمیل کے لیے سرگرداں نظر آتا ہے لیکن پھر ایک ایسا وقت بھی آتا ہے جب زندگی ایک ایسے موڑ پر پہنچ جاتی ہے جہاں زندگی کی ضروریات اور خواہشات سے بھی زیادہ قیمتی اور بامقصد چیز اُس کے سامنے آتی ہے اور وہ ہے سوال، جی ہاں سوال اور وہ بھی لاتعداد سوال جو آپ کے سامنے آکر کھڑے ہوجاہیں گے اور آپ اُنہیں نظرانداز کرنا بھی چاہیں گے تو ایسا نہیں کرسکیں گے کیونکہ زندگی کبھی بھی ایک جیسی حالت میں نہیں رہتی ہے لہذا آپ کو اپنے اندر ہمت اور حوصلہ پیدا کرنا ہوگا کیونکہ اس کے بعد ہی آپ کی زندگی کا سفر آپ کی مرضی کے مطابق شروع ہوگا۔

1 Like